اشتیاق ربانی: شکرگڑھ کے محلوں گلیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار،سکول جاتے بچوں پر حملہ، 7سالہ حرین نامی بچی کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ،کان ،چہرے اور بازوں کو نوچے جانے سے حالت تشویش ناک ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق شکرگڑھ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، سکول جاتی بچی کو نوچ ڈالا، محلہ سراج گنج کی 7سالہ حرین سکول کے لیے نکلی تو آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔
بچی کا کان ،چہرہ اور بازو کو نوچنے سے حالت تشویش ناک ہوگئی، کمسن بچی کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا، علاج جاری ہے، واقعہ کے بعد بچوں اور خواتین میں خوف وہراس پایا جا رہا۔
اے سی طارق محمود نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا۔