بری خبر! لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ

بری خبر! لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی سے پریشان غریب عوام کے لیے مسائل مزید بڑھ گئے، نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔  نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے سے پریشان شہریوں نے حکومت سے آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا۔اس حوالے سے لاہور کی عوام کا کہنا ہے کہ آٹو تو پہلے ہی مہنگا تھا اب روٹی بھی مہنگی کردی گئی ہے دو وقت کی روٹی بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کی جارہی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کنٹرول نہیں ہوئیں، سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے تو روٹی کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں بھی شہر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے جبکہ 150 گرام نان کی قیمت 25 سے 30 روپے کر دی گئی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer