پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں.

درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کیا دونوں اسمبلیاں جنرل (ر)باجوہ کے کہنے پر توڑیں اس لئے سپریم کورٹ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کو بحال کرنے کا حکم دے.

درخواست میں استدعا  کی گئی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بحال کی جائیں۔

Bilal Arshad

Content Writer