(ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا۔لہٰذا اگر مطلع صاف رہا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
اتوار کی ہفتہ وار چھٹی شامل کرکے عملی طور پر یہ چھٹیاں پانچ ہوجائیں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔