ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیکل سنٹر قائم کردیا گیا

Musical Complex medical center iftata..
کیپشن: Musical Complex medical center iftata..
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی بار جوڈیشل افسران اورجوڈیشل سٹاف کےلیے کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور سید میٹھا ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل سنٹر قائم کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی بار جوڈیشل افسران اورجوڈیشل سٹاف کےلیے کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور سید میٹھا ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل سنٹر قائم کردیا گیا، جہاں پر جوڈیشل افسران اور سٹاف ممبران اپنےتمام ٹیسٹ کراسکیں گے۔ میڈیکل کیمپ کاسیشن جج لاہور سجاد احمد سندھڑ نے اپنےخون کے نمونے دے کر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کےپروفیسر خالدمسعود گوندل،ایم ایس سید میٹھاہسپتال شیخ مسعوداخترکےعلاوہ جوڈیشل افسران موجود تھے۔

سیشن جج سجاد احمد سندھر کا کہناہےکہ اس کیمپ کو مستقل بنیاد پر قائم کیا گیاجہاں تمام جوڈیشل افسران مستفید ہو سکیں گے۔ کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر خالد محمود گوندل کا کہناتھا کہ یہاں پرای سی جی کےعلاوہ تمام ٹیسٹ ہونگےاور رپورٹ کنگ میڈیکل یونیورسٹی کابورڈ چیک کرےگا،کیمپ کی نگرانی ایم ایس سید میٹھاہسپتال کےایم ایس شیخ مسعود خود کریں گے۔
لاہور بارکےصدر ملک سرود ایڈووکیٹ کا کہناہے کہ یہ پہلاموقع ہے کہ جوڈیشل افسران کو میڈیکل کی سہولت دی جا رہی ہے، یہاں پر ایک میڈیکل کیمپ کی انتہاہی ضرورت تھی۔