ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اےاحمد عزیز تارڑکو توہین عدالت کانوٹس

lahore high court
کیپشن: lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف :پلاٹ منسوخی نوٹسز کےمعاملےپر توہین عدالت کیس،لاہور ہائیکورٹ کاڈی جی ایل ڈی اےاحمد عزیز تارڑکونوٹس،جواب طلب کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹ منسوخی نوٹسز کے معاملےپرڈی جی ایل ڈی اےاحمدعزیز تارڈ کیخلاف  توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری  کردیا ، عدالت کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو ڈی جی ایل ڈی اے سےہدایات لےکرآئندہ سماعت پرجواب دینےکی ہدایت۔

ڈی جی ایل ڈی اےاحمد عزیز تارڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد50سےتجاوز کر گئی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہدوحیدنےمصطفیٰ ٹاؤن کےمحمدسلیم سمیت8افراد کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  آلاٹ کردہ پلاٹ کینسل کرنےکےلئےنوٹس جاری کر دیےگئے۔پلاٹ منسوخی کے نوٹس کے خلاف ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست دی جس پر شنوائی نہ ہونےپرہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، عدالت نے انکی درخواست نمٹاتےہوئےڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التوا درخواستوں  پرفیصلےکاحکم دیا.

،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے27 جنوری 2021 کےحکم پرعمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالتی حکم عدولی پرڈی جی ایل ڈی اےکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نے 8 افراد کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔