بالی کے نامور فنکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مسلمان مداحوں اور مسلمان دوستوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا، امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کیے جانے والے فوٹو کولاج میں ایک تصویر میں رمضان کریم لکھا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر ان کی اپنی کسی فلم کی ہے جس میں انہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر یہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان مبارک، اِس نیک موقع پر میری طرف سے آپ سب کے لیے بہت سارا پیار اور سلامتی کی دعائیں۔ بالی ووڈ بِگ بی کے اِس ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک زبردست آدمی ہیں اور ایک اصلی سپر اسٹار ہیں۔
T 3510 - Ramadan Mubaarak .. wishes for peace and love ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 23, 2020
and be safe .. pic.twitter.com/jsPxvP9mTA
بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپور نے بھی تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر میں رمضان لکھا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر کرینہ کپور کی ہے۔ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر یہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے تمام مسلمان دوستوں کو رمضان الکریم کا مہینہ مبارک ہو۔
View this post on InstagramWishing Ramadhan al Mubarak to all my Muslim Friends!! Happy Fasting ????
بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے مداحوں اور دوستوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔ گوہر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رمضان کریم کے تحفے کے لیے کچھ مٹھائیوں کی تصویر لگائی۔