چیئرمین ٹیوٹا نے ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں سادگی مہم کا آغاز کر دیا

چیئرمین ٹیوٹا نے ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں سادگی مہم کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس نے ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں سادگی مہم کا آغاز کر دیا، فرحت عباس کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا کے تمام دفاتر میں کوئی بھی آفیسر گیارہ بجے سے پہلے اے سی نہیں چلائیں گے۔

چیئر مین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس کیجانب سےجاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق ٹیوٹا کےتمام دفاتر میں اے سی گیارہ بجے سے پہلےنہیں چلائے جائیں گے، فرحت عباس کا کہنا ہے کہ اے سی دوپہر تین بجےبند کردیئے جائیں گے۔ گراؤنڈ فلور پر اے سی کا ٹمپریچر 26 رکھا جائےگا جبکہ فرسٹ فلورپرٹمپریچر  24 رکھا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والےافسران کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer