ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو، عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو، عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی کو چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو آؤ  لانگ مارچ کرو، انہوں نے کہا کہ  یہ بزدل لوگ ہیں اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردوں کی مذمت نہیں کرتے، یہ دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، دہشتگردی کے فروغ میں ان کا ہاتھ ہے۔ امن و امان ٹھیک کرنا کے پی کے کی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں پر دہشتگردوں نے حملے کیے، پی ٹی آئی دہشتگردوں کی منظور نظر ہے یہ بھی ان کی مذمت نہیں کرتے، دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کی سہولت کاری خیبر پختونخوا حکومت کرتی ہے، تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں، غیر قانونی مائننگ سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے