انوارالحق : انبار انٹرچینج کے مقام پر اسلام آباد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ انبار انٹرچینج کے ریسٹ ایریا میں موجود تمام پیٹرول پمپس اور ہوٹلز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
موٹروے کی بندش کے باعث اسلام آباد جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مجوزہ جلسے یا دھرنے کے حوالے سے صورتحال تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
اطلاعات کے مطابق ابھی یہ حتمی طور پر سامنے نہیں آیا کہ پی ٹی آئی 27 ستمبر کو انبار انٹرچینج پر ہی قیام کرے گی یا اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گی، اس حوالے سے فیصلہ بعد میں واضح ہونے کا امکان ہے۔