ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات ؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، پاکستان اور انٹیگوا و باربوڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

دونوں ممالک نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔تعلیم، سفارتی تربیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ کثیرالجہتی فورمز بالخصوص دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ کا دولت مشترکہ سربراہان حکومت اجلاس میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔