ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم 4 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

موٹروے ایم 4 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب کار اور مزدا میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 

ترجمان موٹروے نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا، تاہم موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کی۔ جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا ۔