ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرا کوٹ ؛ پیشہ ور منشیات فروش گرفتار

شیرا کوٹ ؛ پیشہ ور منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کےخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے شیرا کوٹ سے پیشہ ورمنشیات فروش گرفتارکرلیا،چرس برآمد ہوئی ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو پہلوان چوک  پرچیک کیا،چیکنگ پر ملزم کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد ہوئی ۔
ملزم نے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ۔ ملزم 33سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم وقاص ریکارڈ یافتہ نکلا جس کو کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا گیا