ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

بابراعظم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ کے اہم بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو چند روز قبل ایشیا کپ کیلئے یو اے ای بھیجنے کا ارادہ کیا گیا تھا تاہم منتظمین نے بورڈ پر واضح کردیا کہ جب تک کوئی کھلاڑی زخمی نہ ہو سکواڈ میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جنوبی افریقہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی کا امکان روشن ہے۔

  یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔