علی ساہی :محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے 5 فیصد رعائتی پیریڈ کا آخری ہفتہ جاری ہے۔
ریجن اے نے بڑے ٹیکس دہندگان سے 13 کروڑ روپے وصول کرلئے گئے،محکمہ ایکسائز ریجن اے نےپی سی ہوٹل سے 4 کروڑ روپے، ڈولیمن مال سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے اور رایا گولف کلب انتظامیہ سے 3 کروڑ 54 لاکھ روپے وصول کئےگئے۔
ڈائریکٹر ریجن بی مشتاق فریدی کا کہنا تھا کہ بروقت ادائیگی کرنے والے یونٹس کو لاکھوں روپے کی رعایت دی گئی ہے اور ٹیکس وصولی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریجن بی میں بھی افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ بڑے ٹیکس دہندگان سے براہ راست وصولیاں کی جائیں۔
احمد سعید نے کہا کہ تمام نادہندگان کو میسجز بھی بھجوائے جارہے ہیں ،رعائتی پیریڈ کے بعد کمرشل پراپرٹیز کی عدم ادائیگیوں پرسربمہری کا آغاز کردیا جائیگا۔