عثمان خادم:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعاون پر بات چیت کی گئی,ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے اور 115 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا، تین بڑے دریاؤں کے بیک وقت بپھرنے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی، تاہم تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران لاکھوں افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیشگی اطلاع کا جدید نظام بھی لاگو کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
ملاقات میں مریم اورنگزیب نے ورلڈ بینک وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے انسداد سموگ اقدامات کے تحت بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے اور بولورما آ منگاہ بازر جیسے زہریلے دھوئیں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔