ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ 

تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس بار بھی بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’میں دعا کرتا ہوں کہ یہ لڑکی ہو۔ پہلے بچے کے وقت ہم نے جنس معلوم کی تھی، لیکن دوسری اور تیسری بار ہم نے ایسا نہیں کیا، مگر میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ لڑکی ہوگی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ریحانہ اور راکی دو بیٹوں کے والدین تھے اور اب اس ننھی پری کی آمد سے ان کے خاندان کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer