ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفات یا بیماری کی صورت میں حج نہ کرنے والے افراد کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی نئی پالیسی جاری

وفات یا بیماری کی صورت میں حج نہ کرنے والے افراد کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی نئی پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے ایک اہم پالیسی دستاویز جاری کی ہے جس میں اُن عازمینِ حج کیلئے طریقہ کار واضح کیا گیا ہے جو بیماری یا وفات کے باعث فریضہ حج ادا نہیں کر سکتے۔

پالیسی کے مطابق اگر کوئی رجسٹرڈ حاجی بیماری کی وجہ سے حج پر جانے سے قاصر ہو تو وہ کسی دوسرے شخص کو اپنے کوٹے پر نامزد کر سکتا ہے یا اپنی جمع شدہ رقم واپس لے سکتا ہے، تاہم اس کے لیے بیماری کی ٹھوس وجوہات اور دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

اسی طرح اگر کسی حاجی کا انتقال ہو جائے تو اس کی جگہ کوئی بھی قریبی رشتہ دار حج پر جا سکتا ہے۔ مجبوری کی بنیاد پر حج نہ کرنے والے افراد کو بھی کسی متبادل کو نامزد کرنے یا اپنی رقم واپس لینے کی اجازت ہوگی، مگر اس صورت میں بھی ٹھوس وجوہات کے ساتھ متعلقہ شواہد دینا ہوں گے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس عمل کے لیے رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا وفات کا باقاعدہ دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ درخواست دہندہ کو ایک اسٹامپ پیپر پر حج پر نہ جانے کی وجہ تحریری طور پر درج کر کے جمع کرانا ہوگا، جس کے ساتھ بینک چالان کی رسید اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہوگا۔