ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) پر رونالڈو کی ایک سلو موشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ہوائی جہاز کے گرنے کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل طیارے کے گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہو گئے۔یہ انداز بالکل ویسا ہی تھا جیسا ایشیا کپ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنایا تھا ، ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرنا۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025
حارث کے اس انداز پر بھارتی میڈیا اور شائقین نے خاصا شور مچایا تھا اور بعد میں بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔
اب محسن نقوی کی جانب سے رونالڈو کی یہ ویڈیو شیئر کیے جانے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں جبکہ بھارتی حلقوں میں اسے "ٹرولنگ" قرار دیا جا رہا ہے۔
رونالڈو کے انداز کو "رافیل یاد دہانی" کہا جا رہا ہے اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں. یاد رہے کہ میدان کے باہر بھی پاک بھارت مقابلہ جاری ہے اور اس بار اس میں رونالڈو کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔