علی رامے:ہسپتالوں کیلئےادویات کی مدمیں 9ارب 10کروڑکی ڈیمانڈکردی گئی، محکمہ صحت نےپنجاب حکومت کوسمری ارسال کردی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ہسپتال یوایچ آئی ریونیوسےادویات خریدتےتھے، یو ایچ آئی ختم ہونے سے سرکاری ہسپتالوں کا ریونیو متاثر ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ریونیو کم ہونے پر حکومت سے سب گرانٹ مانگی گئی، یو ایچ آئی کا 25 ارب بجٹ صرف پرائیویٹ ہسپتالوں کیلئےمحدود کیا گیا۔
محکمہ صحت نے پہلے بھی ادویات کے لیے بجٹ مانگا تھا، دوبارہ سمری اور سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال، یو ایچ آئی آمدن ختم ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔