ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ابوبکر ارشد:اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور یکجا خدمات کے ذریعے مسائل کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے گا۔

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام   ایک ہی چھت تلے شکایات کے فوری اندراج اور حل کی سہولت دستیاب ہو نگی،پولیس، ریونیو اور اوورسیز کمیشن کے نمائندے فیسلیٹیشن سنٹر میں ہر وقت موجود ہو نگے،اوورسیز پاکستانی اب فرد اور ڈگری سے متعلق معاملات کا حل ایک ہی جگہ پر حاصل کر سکیں گے۔

جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر مانیٹرنگ سسٹم سے شکایات کا شفاف ازالہ یقینی بنایا جا ئے گا،دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولت بھی دستیاب ہو نگی۔

اوورسیز کمیشن پنجاب کا عزم مسائل کا فوری حل ہے۔