ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدید، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا 

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدید، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

 بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم سٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ  پرانا سٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔ 

  بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی سٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ3  ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

  محکمہ خوراک نے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد سٹاک میں موجود گندم کو خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر اونے پونے داموں فروخت کرکے گوداموں کی صفائی کر دی جس سے محکمہ کو 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔