ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

لاہور، ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونا 5500 روپے مزید سستا ہوگیا۔

صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔پیرکو سونے کی قیمت میں 5500ہزار روپے کمی ہوئی جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 500روپے میں فروخت ہوا ۔ 22 قیراط ایک تولے سونا 1 لاکھ 93 ہزار 875 روپے میں فروخت ہوا ۔21 قیراط ایک تولے سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 63روپے رہی ۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 750روپے رہی۔  

ملتان میں 24 گھنٹوں میں سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی آئی ہے ۔  24 قیراط سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے فی تولہ مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا۔ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 93 ہزار 417 روپے فی تولہ ہو گیا۔ 24 قیراط سونا 18 ہزار روپے فی گرام ہو گیا۔ 22 قیراط سونا 16 ہزار 500 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے ۔ 

واضح رہے کےصرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب  14 دن گزر جانے بعد بھی سونے ریٹ جاری نہ ہوسکے۔سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک بعد ایک تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ آج بھی سونے کے ریٹ جاری  نہ کئے جا سکے ۔سونے کے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے سونے کی قیمتیں جاری نہیں کی گئی ۔12 ستمبر کو آخری بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریٹ جاری کئے گئے تھے ۔12 ستمبر کو 1 تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی ۔10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے مقرر کی گئی تھی ۔