بھارت میں ورلڈ کپ؛سکیورٹی ایشو حل ہو گیا، قومی ٹیم کی روانگی کی حتمی تاریخ آ گئی

World Cup, Pakistani Team gets security clearance, Pakistan, Schedule of ICC World Cup, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی اسکواڈ کو بھارتی ویزوں میں تاخیر کا معاملہ  آخر حل ہو گیا۔

بھارت کی حکومت نے ٹیم پاکستان کو سکیورٹی کلیئرنس کا این او سی جاری کردیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کو سکیورٹی کلیئرنس کا این او سی موصول ہوگیا ہے۔قومی اسکواڈ کو بھارتی ویزوں کے اسٹیکر لگے پاسپورٹس منگل کو موصول ہو جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم اب  27ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔