ویب ڈیسک: 4 ماہ بعد بازیاب ہونے والے صحافی و اینکر عمران ریاض خان کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔
عمران ریاض خان کی یہ تصویر ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی۔ اس تصویر میں عمران ریاض کو لال شرٹ اور نیلا ٹراؤزر زیب تن کیے عام حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘اسکا مجھ پر ہمیشہ کے لئے حق اور میرے حصے کی ذمہ داریاں ختم نہ ہوں گی، اسکے ساتھ تھا، ہوں اور رہتی دنیا تک رہوں گا- انشاء اللہ۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں، اللہ کریم ہے، اللہ رحیم ہے، اللہ بے نیاز ہے۔‘
اسکا مجھ پر ھمیشہ کے لئے حق اور میرے حصے کی ذمہ داریاں ختم نہ ھوں گی-
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) September 25, 2023
اسکے ساتھ تھا، ھوں اور رھتی دنیا تک رھوں گا- انشاء اللہ
آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں-
اللہ کریم ھے- اللہ رحیم ھے- اللہ بے نیاز ھے-
پاکستان زندہ باد- ???????? pic.twitter.com/fRJXdUKJkm
اس تصویر پر صحافی اقرار الحسن نے کہا کہ ‘دونوں بھائیوں کی آنکھیں دیکھئے۔ عمران ریاض کی آنکھوں میں چمک ہے اور علی اشفاق کی آنکھوں میں آنسو۔‘
اسکا مجھ پر ھمیشہ کے لئے حق اور میرے حصے کی ذمہ داریاں ختم نہ ھوں گی-
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) September 25, 2023
اسکے ساتھ تھا، ھوں اور رھتی دنیا تک رھوں گا- انشاء اللہ
آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں-
اللہ کریم ھے- اللہ رحیم ھے- اللہ بے نیاز ھے-
پاکستان زندہ باد- ???????? pic.twitter.com/fRJXdUKJkm
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ‘مجھے عمران ریاض بھائی سے اب واقعی حسد ہو رہی ہے کہ میاں علی اشفاق میرے بھی دوست ہوتے۔‘ خیال رہے کہ یوٹیوبر اور اینکر عمران ریاض کو 9 مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ردِعمل میں ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد سے یہ لاپتہ تھے۔ آج علی الصبح سیالکوٹ پولیس نے عمران ریاض کی بازیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔