اویس کیانی : نگران وفاقی وزیر براۓ مواصلات، ریلویز، اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ کی آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات ہوئی۔
تفصیالت کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق ہر لحاظ سے بےمثال ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے بیچ براہ راست پرواز کا آغاز کرنے کے بعد ہم دونو ممالک کو ریلوے اور روڈ سے جوڑنا چاہتے ہیں۔ ہماری توجہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ہے۔ ہم پاکستان کو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کا حصّہ بنا کر تمام علاقائی ممالک سے جوڑنا چاہتے ہیں۔
خضرفرہادوف نے کہا کہ پاکستانی تجارت براستہ آذربائیجان، یورپ اور روس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جاۓ۔
شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ جوڑنے کی ہدایات دے دی ہیں، وقت آگیا ہے کے اپنے اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلا جاۓ۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جاۓ۔ مجھے امید ہے کہ دونو ممالک مل کر فل فوری ان تجاویز کو عملی شکل دیں گے۔