عرفان ملک : سی آئی اے ڈیفنس پولیس کا رابر گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن، کارروائی کے دوران 3 رکنی رابر گینگ گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزمان کا سرغنہ ہاشم عرف ڈان، ناصر عرف موٹا اور صابر شامل ہیں۔ ڈی ایس پی ڈیفنس رئیس احمد خاں کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونزاورناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے سابقہ ریکارڈ یافتہ رابری جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ملزمان لاہور کےپوش علاقوں میں گن پوائنٹ واردات کر کے لوگوں کا قیمتی مال لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی سی آئی اے ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایس پی نارتھ آفتاب احمد پھلروان کی طرف سے ڈی ایس پی سی آئی اے ڈیفنس اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔