پنجاب میں پہلی بار سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا

 پنجاب میں پہلی بار سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پہلی بار  پنجاب میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا ,سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
 پہلی بار پنجاب میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا ,سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا سڑکوں پر سعودی عرب کی قیادت کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے. شاہراہوں پر سعودی عرب کی قیادت کے پوٹریٹ اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے مضبوط اور دوستانہ تعلقات صدیوں پرانی ثقافتی و معاشی شراکت پر مبنی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں، جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی پوری دنیا کیلئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے، ہر مسلمان کے دماغ کی تمام وسعتیں اور گہرائیاں حرمین شریفین کی محبت سے معمور ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer