دورانِ پرواز سفر کے اختتام پر سوئی ہوئی خاتون مردہ نکلی

دورانِ پرواز سفر کے اختتام پر سوئی ہوئی خاتون مردہ نکلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برٹش ایئرویز میں دورانِ پرواز 73 سالہ مسافر خاتون جن کے بارے میں دیگر مسافر اور عملہ خیال کررہے تھے کہ وہ سیٹ پر سورہی ہیں، سفر کے اختتام پر حقیقت میں مردہ نکلی۔ 

 رپورٹس کے مطابق یہ پرواز  لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے فرانس کے شہر نیس جارہی تھی جس میں خاتون سوار تھیں، ائیر ہوسٹس جب آئی تو وہ یہ ہی سمجھی کہ خاتون آرام فرما رہی ہیں، جہاز نے لینڈنگ کی تو مسافر اٹھے لیکن خاتون ٹس سے مس نہ ہوئیں جس پر ساتھی مسافر کو شک ہوا۔جب کچھ مسافروں نے خاتون کو جگانے کی کوشش کی تو وہ بے جان تھیں، ہوائی جہاز کے  عملے کو مطلع کیا گیا تو ڈاکٹرز کو فوراً بلایا، طبی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی موت کی تصدیق کی جب کہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ انہیں دوران سفر دل کا دورہ پڑا جس کے سبب ان کی موت ہوئی۔ بعدازاں  ائیرلائن  نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ان دکھ کے لمحات میں مسافر خاتون کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer