گلی میں کھڑے تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا، قاتل گرفتار

Gujranwala Murder, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ کی رانا کالونی میں معمولی جھگڑے پر نوجوان نے تاجر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مقتول تاجر قاسم مغل اور نوجوان فہد مہر میں معمولی جھگڑا ہوا تھا۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم فہد کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں ملزم کو مقتول پر گولیاں چلاتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔