عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

عمران خان،دورہ،لاہور، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ،مہمان خصوصی،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

عمران خان لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد ہو گا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان دن 11 بجے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔"تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ" پروگرام میں پی آئی ٹی بی کی جانب سے طلبہ و طالبات کو مختلف سکلز کی ٹریننگ دی جائیں گی۔

دوران تعلیم ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کی ٹریننگز حاصل کر کے طلبا و طالبات کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے،اس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف الحمرا ہال میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گےشام میں چیئرمین تحریک انصاف مقامی ہوٹل میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔چیئرمین کی تمام سرگرمیاں میڈیا اور سوشل میڈیا پر نشر کی جائیں گی۔