لندن میں لیگی قیادت کی طویل مشاورت ،اسحاق ڈار  کی پاکستان واپسی سے متعلق اہم فیصلہ   

اسحاق ڈار،سابق وزیر خزانہ،شہباز شریف،نواز شریف،سٹی42
کیپشن: Nawaz sharif and shahbaz sharif meeting,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ ہی پاکستان روانہ ہونگے،لندن میں لیگی قیادت کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدین کی لندن میں سلمان شہباز کی رہائشگاہ پر دوسری بیٹھک ہوئی، جس میں قائدن لیگ نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، سلمان شہباز اور حسن نواز شریک ہوئے۔

 ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان جانا ہی ہے تو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ چلے جائیں ۔ سابق وزیر خزانہ کی بدھ کو نجی پرواز سے ٹکٹ کنفرم تھی مگر قائد کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

متوقع وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کیساتھ ہی انہی کے جہاز میں پاکستان روانہ ہونگے۔وہ منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔