ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
کیپشن: Crude Oil Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیموں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے جس کی وجہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو بھی جاری ہے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہوگئیں ۔    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی واقع ہوئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا جبکہ برینٹ خام تیل کی 86 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔علاوہ ازیں عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔