پاک انگلینڈ سیریز، چوتھا T20 آج کھیلا جائے گا

پاک انگلینڈ سیریز، چوتھا T20 آج کھیلا جائے گا
کیپشن: Pak England T20 Series
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی ملی جلی کارکردگی کے باوجود تماشائی سیریز میں زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری 3 میچ لاہور میں بدھ سے کھیلے جائیں گے۔