انسداد پولیو مہم ،ریفیوزل اور مسڈ کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے:ڈی سی لاہور

 انسداد پولیو مہم ،ریفیوزل اور مسڈ کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے:ڈی سی لاہور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، پہلے روز 04 لاکھ 43 ہزار 113 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

 شہر میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہوررافعہ حیدر نے بتایا کہ پہلے روز 02 لاکھ 90 ہزار 481 گھروں کو کور کیا گیا۔ 58 ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہدایت کی کہ  اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او نشتر اور کینٹ میں خصوصی توجہ دیں۔  ریفیوزل اور مسڈ کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے، پولیو مہم میں جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 پہلے رروز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر کی شرکت کی۔