ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

Foreigners Security Cell Islamabad
کیپشن: Foreigners Security Cell
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا معاملہ، حکومت کا غیرملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزارت داخلہ میں فارن نیشنلز سیکورٹی سیل قائم کردیا گیا ہے۔ فارن نیشنلز سیکورٹی سیل کے ذریعے چینی شہریوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چینی شہریوں کو داسو پن بجلی واقعے کےبعد سیکیورٹی کے چیلنجز کا سامنا تھا، سیکیورٹی سیل کے ذریعے غیر ملکیوں کیلئے سیکورٹی میکنزم پر عملدرآمد اورمانیٹرنگ کی جائے گی، فارن نیشنلز سیکورٹی سیل ملک بھر میں غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر کڑی نظر رکھے گا۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کلیرنس اور دیگر معاملات بھی اسی سیل کے ذریعے جلد حل ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer