ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم آمدن والے بے گھرافراد کیلئے خوشخبری

affordable housing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر دینے کا منصوبہ,محکمہ ہاؤسنگ نے گھروں کی تعمیر کا کام بھی این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی ,سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کردی گئی ۔
 تفصیلات کےمطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبےمیں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے انفراسٹرکچر سڑکوں کے بعد اب گھر بھی تعمیر کریں گے ،دونوں اداروں سےنیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے گھر بنانے کے لئے حکومت سے اجازت مانگ لی گئی،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے گھروں کی تعمیر کے لیے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او اب اسکیم کے انفراسٹرکچر کیساتھ گھر بھی بنائے گی، اس سے قبل این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو صرف ڈویلپمنٹ کا کام دیا گیا تھا،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس تعمیر کرے گی،لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائے ونڈ کے مقام پر بنائے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer