ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرائم وبا بن کر پھیل گئے، 9 ماہ میں 1 ارب 73 کروڑ کی وارداتیں

Robbery
کیپشن: Robbery
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عرفان ملک) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج، انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، رواں سال شہریوں سے ایک ارب 71 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی، پولیس صرف 10 فیصد رقم برآمد کرسکی۔

رواں سال کے 8 ماہ اور 16 دن کے دوران لاہوریوں سے ایک ارب 71 کروڑ لوٹے گئے، کہیں ڈاکہ پڑا تو کہیں شاہراوں پر لوٹ مار کی گئی، پولیس کے اپنے ریکارڈ میں خوفناک انکشافات سامنے آئے, ڈکیتی کی 55 وارداتوں میں 10 کروڑ 41 لاکھ سے زائد رقم اور قیمتی اشیا لوٹی گئیں۔

  پولیس ریکارڈ کے مطابق راہزنی کی 3 ہزار سے زائد وارداتوں میں 68 کروڑ روپے کی لوٹ مار کی گئی ہےجبکہ چوری کے1700 سے زائد واقعات میں 92 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔شہر میں مجموعی طور پر شہریوں کا 1 ارب 71 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا۔ 

انویسٹی گیشن پولیس صرف 17 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے کی ریکوری کرسکی، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے کہاہے کہ حکمت عملی بنالی، جرم کرنیوالے بچ نہیں سکیں گے، گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لیں گے، پٹرولنگ پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer