( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بے حسی، متاثرہ لڑکی نے مایوس ہوکر خودکشی کرلی۔
رمشا نامی لڑکی نے علی نیازی نامی لڑکے کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دی تھی۔ سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کیا اور نشاندہی پر ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو جیل بھجوایا گیا، تاہم ملزم کے ساتھیوں نے لڑکی کو بلیک میل کرنا بند نہ کیا۔
رمشا نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ عبدالرب اور تفتیشی افسر کو بارہا شکایات درج کرائیں، لڑکی کے بار بار رابطہ کرنے پر بھی سائبر کرائم والوں کو ہوش نہ آیا تو لڑکی نے سائبر کرائم ونگ سے مایوس ہوکر خودکشی کر لی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ابتدائی رپورٹ بھجوا دی ہے۔