30 ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا انکشاف

30 ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرید کوٹ ہاؤس (رضوان نقوی) محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا معاملہ، اربوں روپے فراڈ کی تحقیقات میں پیش رفت، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایکسائز ایجنٹ خرم گجراور ایکسائز افسروں کی ملی بھگت سے جعلسازی سے رجسٹرڈ کی گئیں، 30 ہزار لوڈر بسیں اور ٹرک مارکیٹ میں موجودہیں۔ 

محکمہ ایکسائز کے بڑے سکینڈل پر ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے فوری گرفتاریوں کے احکامات جاری کردیئے، ایکسائز کے اعلیٰ افسروں کی ملی بھگت سے آکشن کی گاڑیوں کے نام پراربوں روپے کی کرپشن کی گئی، گزشتہ روز اینٹی کرپشن کی ایف آئی آرمیں نامزد ہونیوالے ای ٹی او قاری غلام رسول اورایکسائز انسپکٹر وحید میو کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔

ڈی جی کے مطابق قاری غلام رسول اور انسپکٹر وحید میو خرم گجر کو جعلی واؤچر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن بُکس جاری کرتے رہے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کاکہناہے کہ ریکارڈ رجسٹر میں درج ویسپا سکوٹر کے نمبر پر مارکیٹ میں ٹرک چل رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزموں کوجلد گرفتار کر لیں گے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نےنئی نمبر پلیٹ کا نیا معاہدہ کرنے کی سمری محکمہ قانون کو ارسال کردی،محکمہ ایکسائز نے نئی نمبر پلیٹ کے لیے این آر ٹی سی کے ساتھ معاہدہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے معاہدہ کرنےکی منظوری دے دی، جبکہ پیمرا پہلے ہی اس کی اجازت دے چکا ہے، این آر ٹی سی نئی نمبر پلیٹ کی مینوفریکچر اور سپلائی کرے گا، محکمہ قانون کی منظوری کے بعد یہ معاہدہ طے پائے گا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer