ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے نام تبدیل کرنےکا فیصلہ

سرکاری سکولوں کے نام تبدیل کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 200 سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے نام تبدیل کرنےکا حکم دے دیا،اب تمام سکولوں کے باہر گورنمنٹ پرائمری ،مڈل یا ہائی سکول ایکس ایم سی ایل تحریر کرایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن کےتحت لاہور میں سی ڈی جی ایل کےنام سے200 سکول چل رہے ہیں،سی ڈی جی ایل سکولوں کا نام تبدیل کرکے گورنمنٹ پرائمری یا مڈل سکول ایکس ایم سی ایل کردیا جائےگا،سی ڈی جی ایل سکولوں پر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی کافی عرصہ سےختم ہو چکی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق اب یہ تمام ادارے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر انتظام ہیں،میونسپل کیڈرسکولوں میں عملے کی تنخواہیں، پنشن اور بجٹ سکول ایجوکیشن مہیا کر رہا ہے،اس لئے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور گرائمر سکول گلبرگ کا ہنگامی دورہ کیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول کو سخت انتباہی نوٹس جاری کیا، مراد راس کا کہنا ہے کہ اگلی بار اس سکول میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سامنے آنے پر سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ان مشکل حالات میں غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، بچوں اساتذہ کی زندگی سے اہم کچھ نہیں، جو بھی ادارہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے قاصر ہے بند کر دیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہنگامی دوروں کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 طلبا میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اب تک کورونا میں مبتلا طالب علموں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی، پرائمری ہیلتھ کی جانب سے 615 سکولوں، 100 ہائرسیکنڈری سکولوں، 53 یونیورسٹیز اور 37 مدارس سے 46063 طالبعلموں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer