نیسپاک کی ادائیگی زیر التواء، چیئرمین پی اینڈ ڈی کا سیکرٹری ہاو سنگ کو خط

نیسپاک کی ادائیگی زیر التواء، چیئرمین پی اینڈ ڈی کا سیکرٹری ہاو سنگ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: شہر کے اہم مقامات پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا منصوبہ، نیسپاک کی ادائیگی زیر التواء ہونے پر چیئرمین پی اینڈ ڈی کا سیکرٹری ہاوسنگ کو خط۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی کی جانب محکمہ ہاوسنگ کو لکھے خط میں کہا گیا کہ منصوبہ میں فزیبلٹی رپورٹ بنانے پر نیسپاک کیلئے رقم کا اجراء جولائی میں کیا جا چکا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کو ہدایات کی گئیں کہ محمود بوٹی اور شاہدرہ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے نیسپاک کی کنسلٹنسی فیس فوری ادا کی جائے، منصوبہ کی تکمیل سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی جانی ہے۔

خط کے مطابق منصوبہ کی تکمیل کیلئے حکومت ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے رقوم حاصل کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer