سٹی42: پنجاب کی اہم شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی۔
خانوادہ دربار حضرت سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
صاحبزادہ زین سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات مین پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی جو بلاول بھتو نے بخوشی قبول کر لی۔
ضلع جھنگ کی سیاست مین اہم کردار ادا کرنے والے خانوادہ دربار سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان نے اسلام آباد آ کر بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خانوادہ دربار سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صاحبزادہ زین سلطان کی ملاقات کا اہتمام پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کیا تھا۔ وہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔