سٹی 42: مہنگائی کے باعث لال مرچوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
لال مرچ 100 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ۔400 روپے فی کلو فروخت ہونے والی لال مرچ 500 روپے فی کلو ہو گئی ۔
دوکاندار کہتےہیں کہ مرچ کی فصل سیلاب کی زد میں آئی منڈی میں مال کی آمدکم ہے اس لیئے مہنگی مل رہی ہے ،لودھراں، جلال پور سے بلکل مرچ نہیں آئی۔
سندھ کی مرچ آنے سے یہ سستی ہو جائے گی۔
شہر ی کہتے ہیں ہانڈی پکانا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے مرچ مصالحہ جات بہت مہنگے ہیں۔