ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی خان میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

ڈی جی خان میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی جی خان کے  ضلع  بھر میں چاول کی فصل کی باقیات اور ممنوعہ مواد جلانے پر 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔

 ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا۔ ٹائروں، پلاسٹک، ربڑ، چمڑے اور پولی تھین بیگز جلانے پر بھی پابندی عائد کردی ۔

میونسپل ویسٹ اور دیگر نقصان دہ مواد جلانے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ 

 ڈپٹی کمشنر  نے کہا کھیتوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔