علی ساہی:لاہورمیں واردات کرکےفرارہونامشکل ہوگا، جدید ڈارون ملزمان کاتعاقب کریں گے۔
سیف سٹیزحکام کے مطابق ڈاکنگ ڈارون سےفوری ملزمان کاتعاقب کیاجائیگا، ڈاکنگ ڈارون کو 15سسٹم کےساتھ منسلک کردیاگیا،15پرکال موصول ہوتےہی ڈارون آٹوحرکت میں آجائیں گے۔
ڈارون10بڑےتھانوں کی حدودمیں بلندوبالاعماراتوں پرنصب ہونگے،ڈارونز کے ورک سٹیشن بھی عمارات پر ہوں گے،ڈارونزآٹومیٹکلی کمانڈ ملتے ہیں خودکار فضا میں ہونگے۔
ڈاکنگ ڈارون شہر میں 15 کلومیٹر تک پٹرولنگ کرسکے گا،جدید ترین ڈاکنگ ڈارون کی قیمت 22سے25 لاکھ روپے ہے،ابتدائی طور 10 ڈارونز کی خریداری کیلئےفنڈز کی منظوری دیدی گئی۔
سیف سٹیزحکام کے مطابق بیرون ملک سےڈاکنگ ڈارونز کی خریداری کے لئےآرڈر دےدیا گیا ،پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد مزید 10ڈارونز منگوائے جائیں گے،پنجاب بھر کیلئے ڈیمانڈ و ایریاکے مطابق ڈارونز خریدے جائیں گے۔