ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ :ٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

 گوجرانوالہ :ٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہداقبال رانا : گوجرانوالہ میں حافظ آبادروڈپرٹرک کی کیری ڈبہ کوٹکر، دو خواتین سمیت 5افرادجاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی، حالت تشویشناک،واقعہ نوکھرکے قریب قلعہ دیوان سنگھ میں پیش آیا۔

ریسکیو اطلاعات کے مطابق  تیزرفتارٹرک نے کیری ڈبہ میں سوارافرادکوٹکردے ماری، حادثہ میں 55سالہ نسرین،45سالہ رخسانہ،13سالہ بچہ اذان جاں بحق ہوئے۔

 60سالہ امجدپرویز،اور25سالہ جبران بھی حادثہ میں دم توڑگئے،  زخمیوں میں انجم،آمنہ،مجیداں بی بی اورشبنم شامل ہیں،  ریسکیو نے زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیاہے۔