باراتیوں سے بھری پک اپ الٹ گئی، 2 بچے  جاں بحق، 18 افراد زخمی

 باراتیوں سے بھری پک اپ الٹ گئی، 2 بچے  جاں بحق، 18 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان  کے ضلع سوراب میں باراتیوں سے بھری پک اپ اُلٹ  گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق کراچی قومی شاہراہ  پر تارکی کے مقام پر باراتیوں کہ پک اپ اُلٹ گئی، پک اپ میں سوار  2 بچے  جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے ، پک اپ باراتیوں کو لیکر سوراب سے خضدار جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیا۔

  پولیس کے مطابق طبی امداد کے بعدشدید زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔