پی ایس ایل 9؛ کرکٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز شروع

پی ایس ایل 9؛ کرکٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز شروع
کیپشن: PSL
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

 پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن آئندہ برس 8 فروری سے24 مارچ تک منعقد ہوگا، پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا ،جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

 ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔