گوجرانوالہ؛ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا

 گوجرانوالہ؛ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہداقبال رانا: گوجرانوالہ میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

 بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کے بعد گوجرانوالہ سے بھی لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا، ملزمان لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہیں، ملزمان ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کرلڑکیوں سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 ایک متاثرہ لڑکی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی، متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم سفیان نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتا اور بےہوش کر کے برہنہ ویڈیو بناتا ہے، چار سے پانچ لڑکوں پر مشتمل ہے گروہ ہے۔

 گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم سفیان کو حراست میں لے لیا، مرکزی ملزم کے موبائل سے درجنوں ویڈیوز بھی برآمد کر لیں۔

 دوسری جانب  پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزم سے تخقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیاجاے گا۔